اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے گزشتہ روز ویانا میں روسی جوہری ادارے کےسربراہ لکسی لیخاچف کے ساتھ ملاقات میں جوہری شعبے سمیت کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا.
واضح رہے کہ علی اکبر صالحی گزشتہ روز بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی 63 ویں سالانہ جنرل کانفرنس میں شرکت کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا روانہ ہوئے.
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی 63 ویں سالانہ جنرل کانفرنس16 سے 20 ستمبر تک عالمی توانائی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر ویانا میں منعقد ہو گی.
اس نشست میں عالمی ایٹمی ادارے کے رکن ممالک کے اعلی حکام شریک ہوں گے.
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کے دورے پر آئے ہوئے عالمی جوہری توانائی ادارے کے قائم مقام سربراہ کورنل فیروٹا نے تہران میں ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
/129
17 ستمبر 2019 - 06:08
News ID: 976122
ایران اور روس کے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان جوہری شعبے میں باہمی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا